کاروبار
ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے بجلی سستی کرنے کا اعلان
حکومت نے برآمدی صنعتوں بالخصوص ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے بجلی کے نرخوں میں رعایت کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام سے پیداواری لاگت کم ہوگی اور پاکستان عالمی منڈی میں مقابلہ کر سکے گا۔
ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے اور برآمدات میں اضافے کی یقین دہانی کرائی ہے۔