صو بائی خبریں
کراچی میں بارشوں کے بعد نکاسی آب کے مسائل
کراچی میں مون سون کی بارشوں نے جہاں موسم خوشگوار بنا دیا ہے، وہیں شہریوں کے لیے مشکلات بھی کھڑی کر دی ہیں۔ کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہے۔
بلدیاتی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کے لیے ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور جلد از جلد صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا۔ شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔